صنعاء(این این آئی)ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر سے قبضے میں لیے گئے تجارتی جہاز کو سیاحوں کیلیے ایک سیاحتی دلچسی کی چیز بنا دیا ہے ۔ حوثیوں کے زیر قبضہ بحیر احمر کی بندرگاہ السلف میں کھڑے کیے گئے اس گلیکسی لیڈر کو دیکھنے روزانہ کی بنیاد پر سیاح آنے لگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بندرگاہ کے منتظمین حوثیوں نے گلیکسی لیڈر کے فرش پر امریکی اور اسرائیلی جھنڈے بچھا کر ان جھنڈوں کے سیاحوں کے قدموں تلے روندے جانے کا بندوبست کر دیا۔
