امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پولنگ 8 فروری کو ہوگی، چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا، پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی۔قومی ووٹرز ڈے پر جاری پیغام میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی و قانونی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف، پْرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پْرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ چند روز میں ڈی آر او، آر او اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، الیکشن کمیشن یقین دلاتا ہے کہ دورانِ الیکشن آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پْرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے یہ بھی کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں، انتخابی عمل عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved