کینبرا (این این آئی)پاکستان نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے،شان مسعود 156رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،بابر اعظم چالیس اور عبد اللہ شفیق 38رنز بنا سکے ،سرفراز احمد نے 41 رنز اسکور کیے۔
کینبرا کے مانوکا اوول گرائونڈ میں شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، امام 9 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سابق کپتان بابر اعظم 40 اور سعود شکیل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد نے 41 رنز اسکور کیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 156 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔