لاہور( این این آئی)پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3لاکھ 5ہزار سے کم ہوکر 2لاکھ 45ہزار روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2لاکھ 45ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2لاکھ 63ہزار سے 2لاکھ 65ہزار تک ریکارڈ کی گئی ہے۔