اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ ، صحت ، ماحولیاتی و سماجی تحفظ کے شعبوں میں خدمات پر دائودی بوہرہ برادری کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر عارف علوی نے دائودی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ ، صحت ، ماحولیاتی و سماجی تحفظ کے شعبوں میں خدمات پر دائودی بوہرہ برادری کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔تقریب میں شرکا کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین دادی بوہرہ کمیونٹی کے 53ویں داعی اور سربراہ ہیں،
ان کے پیروکار تمام براعظموں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین پاکستان کیلئے خصوصی احترام کے ساتھ امن، ہم آہنگی اور خیر سگالی کے حامی ہیں۔تقریب میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد ، گورنر سندھ کامران احمد ٹیسوری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی شرکت کی۔