امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنیوالا گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

لاہو ر( این این آئی) پاکستان آئے سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے کہ غیرملکی ایجنسیوں کے لئے کام کرتے ہیں اور واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے ہیں تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہو۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کے واقعے پر ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ آفتاب احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنے والا غیر ملکی گینگ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں ، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ غیرملکی ایجنسیوں کے لئے کام کرتے ہیں۔

آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف سرکاری یونیفارم پہن کرپاکستان میں آئے تھے، جن سے وردی اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے ہیں اور غیر ملکی ایجنسی کے کہنے پر سکھ یاتریوں سے وارادات کر کے فر ار ہوجاتے ہیں۔ملزمان غیر ملکی شہریوں سے تلاشی کے بہانے واردات کرتے تھے۔تفتیش کررہے ہیں کہ واقعہ پڑوسی ملک سے تعلقات خراب کرنے کی سازش ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبہ کو آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے کامیابی سے ناکام بنا دیا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس،سی سی ٹی وی فورٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلائی جائیگی، شہریوں کاتحفظ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی اولین ترجیح ہے۔پریس کانفرنس کے بعد سکھ یاتری کول جیت سنگھ کو برآمد شدہ رقم حوالے کرنے کے بعد کول جیت کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved