امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں،سرفراز احمد

سڈنی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو لیکر چل رہے ہیں، 4 روزہ میچ کے لیے پرائم منسٹر الیون اچھی ٹیم ہے، ہمیں اچھی پریکٹس ملے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود پہلی مرتبہ کپتانی کر رہے ہیں، کپتانی اعزاز کی بات ہوتی ہے، بابر اعظم ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، بابر اعظم شان مسعود کے ساتھ ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی گول ہر کسی کا ہوتا ہے تاہم پاکستان سے نکلتے وقت ہم ٹیم کو گول بنا کر نکلے تھے، ہمارا گول یہی ہے کہ ہم نے یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے آپ اس کے لیے تیار رہتے ہیں، رضوان اور مجھے جو بھی رول ملے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے، کوشش کریں گے آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، دونوں ٹیمیں اچھی ہیں میدان میں اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوشش کریں گے کہ ڈیوڈ وارنر کو جلد آؤٹ کر سکیں، ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں، پرتھ ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں، ہمارے فاسٹ بولرز اچھے ہیں، نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved