امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران کے پول کھولے تو شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،عون چوہدری

اسلام آباد(این این آئی)رہنماء استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے،قوم کالیڈرجھوٹ بولے تو سچ سامنے لانا میرافرض ہے،عمران کے پول کھولے تو شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

نکاح سے قبل بشریٰ بی بی کونہ دیکھنے کے عمران خان کے بیان پر دعمل دیتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، قوم کا لیڈر خود جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لائوں، عمران خان کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے اور گھنٹوں ملاقات کرتے رہے، عمران خان بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے درجنوں بار ملے اور دیکھا بھی تھا۔انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی قران پرحلف دیدیں کہ انہوں نے عمران خان کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود عمران خان کو ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہاہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے۔

عون چوہدری نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ پرمبنی ہے، اللہ کاشکر ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔انہوںنے کہاکہ بیرسٹر گوہرعلی کی بطورچیئرمین پی ٹی آئی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، وہ پارٹی کے کسی اہل شخص کوپارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔عون چوہدری نے کہاکہ ملک میں شرپھیلانے اور اداروں سے تصادم کرنے والے کے خلاف آواز بلند کرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved