کندھ کوٹ (این این آئی)کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی ویکیڈٹ کالج کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں وین اور ٹکر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے 9 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔
