لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے وحدت روڈ کے علاقے میں میٹر ریڈر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ترجمان کے مطابق اعجاز شاہ نامی میٹر ریڈر لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، ملزم اعجاز شاہ کالج روڈ سب ڈویژن میں بطور میٹر ریڈر تعینات ہے ۔ملزم کے خلا ف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ اعجاز شاہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ۔
