مردان (این این آئی)مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ عطا الرحمن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جیل بھیج دیا ۔ سابق اسپیکر اسد قیصر کو مردان میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس کی اسد قیصر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کا مقدمہ درج ہے۔
