امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا،رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے عملے کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا، رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے کریوز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینیڈا آپریٹ ہونے والی پروازپی کے 784 کے ذریعے اسٹیورڈ ایاز قریشی کینیڈا پہنچا، فضائی میزبان نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

مبینہ طور پر پی آئی اے کا فضائی میزبان ایاز قریشی کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔ گذشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے عملے کی تعداد 5 ہوگئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن انتظامیہ نے کینیڈا میں حکام کو کریو کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے،

کریو سے متعلق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کینیڈا میں فضائی عملے کے غائب ہونے کے واقعات کے سدباب کیلئے ضوابط کو مزید سخت کررہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 نومبر کو پاکستان سے کینیڈا جانے والے دو فلائٹ اسٹیورڈز خالد محمود آفریدی اور فداحسین شاہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا اور یورپی ممالک جانے والے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved