امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دے دی

جنیوا(این این آئی)پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے جس میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔اقوام متحدہ میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے لیے ہونے والے الیکشن میں بھارت نے پاکستان کو رکن منتخب نہ ہونے دینے کے لیے ایڑی چوڑی زور لگایا تھا تاہم بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان 154 ووٹس لے کر 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔

علاوہ ازیں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے لیے ہونے والے الیکشن میں بھی پاکستان نے 58 میں سے 38 ووٹ حاصل کرکے انتخاب جیت لیا جب کہ بھارت کو صرف 18 ووٹ ملے تھے۔پاکستان اب دو سال کے لیے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔خیال رہے کہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر پاکستان کا انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔

یہ عہدہ یونیسکو کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔ پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت اور تعاون کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گی۔یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved