نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قیمتوں میں مجموعی طور پر دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں ایک ڈالر 98 سینٹ کمی ہوئی۔اس کمی کے بعد برینٹ کروڈ آئل کے فی بیرل سودے 78ڈالر 88 سینٹ میں ہوئے۔امریکی خام تیل کے سودوں میں ایک ڈالر 89سینٹ کی کمی ہوئی جس سے امریکی تیل 74.07 ڈالر فی بیرل فروخت ہوا۔