امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی مسافر طیارے کی چھت کیسے ٹپکی، ائر انڈیا نے وضاحت جاری کردی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی قومی ائر لائن ائر انڈیا کے جہاز میں پانی ٹپکنے کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا کو سرگرم کردیا تھا۔بھارتی ائرلائن نے اپنی کارکردگی پر سوالیہ نشان ثابت ہونے والی اس ویڈیو پر وضاحت پیش کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ائر انڈیا نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ 24 نومبر 2023 کو گیٹ وک سے امرتسر جانے والی پرواز اے آئی 169 کے کیبن کے اندر کنڈینسیشن ایڈجسٹمنٹ کا ایک نایاب واقعہ پیش آیا تھا۔ائر لائن کے مطابق، متاثرہ قطاروں میں بیٹھے ہمارے کچھ مہمانوں کو فوری طور پر دوسری خالی نشستوں پر منتقل کردیا گیا اور حالات کو دیکھتے ہوئے کیبن کریو نے مہمانوں کے آرام کویقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ائرانڈیا جہاز میں سوار مہمانوں کی حفاظت اور آرام کے لئے پرعزم ہے اور ہمیں اس غیر متوقع واقعہ پر افسوس ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 24 نومبر کی ہے، یہ پرواز گیٹ وک سے امرتسر جا رہی تھی جس دوران یہ انوکھا واقعہ پیش آیا۔ویڈیو میں مسافروں کی نشستوں پر اوورہیڈ باکسز سے مسلسل پانی ٹپکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔چونکہ ابتدائی طور پر پانی کے ٹپکنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا، لہذا سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی ائرلائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved