لاہور ( این این آئی) وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکائونٹس میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشن ہوئیں،
ایف آئی اے نے بینک اکائونٹس کی تفصیلات کے لیے متعلقہ بینکوں سے تفصیلات مانگ لیں، تمام ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سے باقاعدہ طور پر پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی جائے گی، بینک اکائونٹس سے ہونے والی بیرون ملک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے جائیں گے، خدیجہ شاہ سے آمدن ذرائع کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔