امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عوام ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی،بلاول بھٹو

کوئٹہ(این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑیگا۔ بلوچستان بار کونسل سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بتایا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم بنا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا،

میرا اعتراض بزرگ ہونے پر نہیں، بزرگ ہوکر ملک کیلئے نئی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جب فیصلہ کرلیتے ہیں توکوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلوچستان کیعوام سیدرخواست ہے8 فروری کو ان کو سرپرائز دیں جنہوں نے اپنا فیصلہ لے لیا ہے،

ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑیگا، ہم نفرت، انا اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے آگے بڑھیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر آصف زرداری کی سوچ کے مطابق کام نہیں ہورہا، عوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصے دار بنانا پڑیگا، آصف زرداری نے بلوچستان کے بارے میں جو سوچا اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، بلوچستان کے عوام ان وسائل میں خود کو حصے دار سمجھتے ہیں، آئین حق دیتا ہیکہ وسائل پر سب سے پہلاحق اس صوبیکے عوام کا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved