امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت کا دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) حکومت نے دوسرے فیز میں 24اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، جس میں پاورڈسٹریبیوشن، پاورپروڈیوسرزکمپنیوں، مینوفیکچرنگ کمپنیوں سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے ایس او ایز پالیسی کا اجرا کردیا ، جس میں حکومت نے دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس او ایز پالیسی میں کہا گیا کہ دوسرے فیزمیں پاورڈسٹریبیوشن، پاورپروڈیوسرزکمپنیوں، مینوفیکچرنگ کمپنیوں، جام شوروپاورکمپنی، نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کی نجکاری ہو گی۔اس کے علاوہ لاکھڑاپاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ،اسٹیٹ پٹرولیم ریفائننگ ، فنانشل انسٹیٹیوشنز،رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنیوں کی نجکاری بھی دوسریفیز میں ہو گی۔ایس او ایز پالیسی کے مطابق سوئی گیس کمپنیوں،زرعی ترقیاتی بینک سمیت 10مزیداداروں کی نجکاری کی جائیگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ اداروں کی نجکاری کیلئےآئی ایم ایف کیساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔اس سے قبل وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کی اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، نئی ایس او ایز پالیسی کا اطلاق تمام حکومتی ملکیتی اداروں پر ہوگا۔سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ قائم کرکے اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی اور مجوزہ یونٹ سرکاری اداروں کے بزنس پلان کا تجزیہ کرکے سفارشات دے گا اور سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ میں قابل اور تجربہ کار اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved