امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بابر دنیا کا بہترین بیٹر، شاہین کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا،عثمان خواجہ

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے ،بطور اوپنر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم براستہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی اور ابرار احمد کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں عثمان خواجہ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا، شاہین آفریدی نے تیز بولنگ کی جبکہ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، وارنر کو آئوٹ کر کے شاہین آفریدی نے مسکرا کر ہاتھ ملایا، پاکستان اور آسٹریلیا کی گزشتہ ٹیسٹ سیریز آن اور آف دا فیلڈ دونوں اعتبار سے شاندار تھی۔آسٹریلوی بیٹر نے کہاکہ اس مرتبہ پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے،

پاکستان کے پاس بابر اعظم جیسا کھلاڑی ہے جس کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی ہے جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے، عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں۔پاکستانی بولرز کے حوالے سے عثمان خواجہ نے کہا کہ شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے، بطور اوپنر 145 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے والے شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہو گا۔آسٹریلوی بیٹر نے کہاکہ ہمارے پاس بھی مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ سمیت کئی اچھے نام ہیں، پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اچھی ثابت ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved