امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 4آرڈیننس جاری

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 4آرڈیننس جاری کر دئیے ہیں،یہ آرڈیننس ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت جاری کیے گئے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)ترمیمی آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 اور براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز نے صدرمملکت کو ان آرڈیننسز کو فوری جاری کرنے کے متعلق بریفنگ دی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے،آرڈیننس فوری طور پر جاری کیے کیونکہ آئی ایم ایف سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔اعلامیے کے مطابق قانون میں ان ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی،یہ ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں،

ان ترامیم کے بعدان اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو الگ الگ ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا جن ممبران کو تعیناتی کی مدت کی ضمانت دی جائے گی،ان اداروں کی کارکردگی رپورٹ وزارت خزانہ میں قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوائی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق بورڈز سالانہ بزنس پلان سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوائیں گے،ان اداروں کے بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کردیا گیا ہے،سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ان اداروں کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کمیٹی کو بھجوائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved