لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران گاڑیوں، اسمارٹ موبائل فونز، چائے، میوہ جات کی امپورٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبرتقریباً 47کروڑڈالر مالیت کے موبائل فون منگوائے گئے، اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ 108فیصد تک بڑھی، مقامی کرنسی میں موبائل فونز کا امپورٹ بل 135ارب 47کروڑ روپے رہا۔
رپورٹ کے مطابق 4ماہ میں موٹرکاروں کیامپورٹ بل میں بھی تقریبا 4گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا اکتوبر6کروڑ 78لاکھ ڈالرکی کاریں بیرون ملک سے منگوائی گئیں۔ مقامی کرنسی میں درآمدی گاڑیوں کی مالیت 19ارب 56کروڑ روپے ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 5ارب روپے یعنی 2کروڑ 37 لاکھ ڈالرکی کاریں امپورٹ ہوئیں۔اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر چائے کی درآمد میں 16.35 فیصد اضافہ، حجم 22کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا، 94ہزار 776ٹن چائے کی مقامی کرنسی میں مالیت 64 ارب 51 کروڑ روپے ہے۔