امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں نے زور پکڑ لیا

کراچی (این این آئی)ڈراما سیریل ‘‘خانی’’ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید اور اْن کے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اْس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عْمر بھی ادا کیا تھا، عْمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اْن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، ایک صارف نے کہا کہ ‘‘طلاق کی وجہ ثناء جاوید ہیں’’۔ایک صارف نے سوال کیا کہ ‘‘طلاقیں کیوں زور پکڑ رہی ہیں’’ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ‘‘اب طلاق ایک ٹرینڈ بن گیا ہے’’۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved