کویت سٹی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی۔کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ عبوری وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ مشرقی وسطی کے دورے پر موجود نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی خلیجی ریاست کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ رات کویت پہنچے۔