اسلام آبا د(این این آئی)ملک میں عام انتخابات ملتوی کر نے کیلئے لیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ بد ھ کو ایڈوکیٹ فاطمہ نذر نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں کہاگیاکہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہے۔ درخوراستگزار نے کہاکہ مکران ڈویژن میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
درخواست میں کہاگیاکہ دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل،ٹارگٹ کلنگ،آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہشگردی کے واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ غل ہوئے۔ ایڈووکیٹ فاطمہ نذر نے کہاکہ بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدرافت میں بھی مسائل کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آڑوٹ ملنا ممکن نہیں ۔