امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہم پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے ،اپنی دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد ہے، امام الحق کا پیغام

اسلام آباد (این این آئی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے اہلیہ کے نام پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ ہم ناصرف پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے بلکہ ہم نے اپنی دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد ہے۔

25نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کھلاڑی نے شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کیلئے شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹ میں امام الحق نے اہلیہ انمول محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے نام لکھے گئے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ ہم ناصرف پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے بلکہ ہم نے اپنی دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد ہے۔

کرکٹر نے لکھا کہ میں نے ناصرف اپنی بہترین دوست سے شادی کی بلکہ آپ کے دل میں اپنا گھر بھی ہمیشہ کے لیے پایا ہے۔انہوں نے پیغام کے آخر میں لکھا کہ میں اس محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا جو دوستی کی مانند ہے اور وہ دوستی جو ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے، یہ منفرد سفر ہمارا ہے، محبت، خوشی اور نہ ختم ہونے والے خوابوں کا سفر۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعائوں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے لکھا ہے کہ ہمیشہ ساتھ نبھانے والے اس سفر کا آغاز یہاں سے شروع ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور بلے باز امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود کا شادی کے موقع پر کروایا گیا خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے۔نکاح کے موقع پر انمول محمود نے روایت سے ہٹ کر خوبصورت گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ امام الحق نے سرمائی اوپن شیروانی کا انتخاب کیا۔جوڑے کا نکاح لاہور میں ہوا جس میں قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں کے علاوہ دوست احباب اور رشتے داروں نے شرکت کی۔گزشتہ روز منعقد ہونے والی امام الحق کی دعوتِ ولیمہ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی اور سابق کپتان بابر اعظم شریک ہوئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved