امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فالتو فیمینزم پر یقین نہیں، مرد عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، نینا گپتا

ممبئی (این این آئی)بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں فالتو فیمینزم پر یقین نہیں اور وہ اس حقیقت پر بھی یقین نہیں رکھتیں کہ مرد اور عورت برابر ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نینا گپتا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حقوق نسواں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں اْنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ‘فالتو فیمینزم’ پر یقین نہ کریں۔

نینا گپتا نے کہا کہ ‘‘میری نظر میں مرد اور عورت کبھی برابر نہیں ہوسکتے، خواتین برابری کے بجائے مالی آزادی حاصل کرنے اور اپنے کام پر توجہ دیں، اگر آپ گھریلو خاتون ہیں تو خود کو حقیر یا کمتر نہیں سمجھیں کیونکہ گھر سنبھالنا بہت اہم اور مشکل کام ہے’’۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ خواتین کو مردوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کی مثال میں اْنہوں نے ماضی کا اپنا ایک واقعہ سْنایا۔

نینا گپتا نے کہا کہ ‘‘کئی سال پہلے کی بات ہے میری صبح 6 بچے کی فلائٹ تھی تو میں ایئرپورٹ جانے کے لیے اپنے گھر سے صبح کے 4 بجے نکلی، اْس وقت اندھیرا تھا تو ایک نشے میں دھت آدمی میرے پیچھے لگ گیا تھا جس کے بعد، میں ایئرپورٹ جانے کے بجائے واپس اپنے گھر چلی گئی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ اْس کے بعد، اگلے دن میں نے وہی 6 بجے کی فلائٹ بْک کروائی اور پھر میرا دوست مجھے ایئرپورٹ چھوڑ کر آیا’’۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘‘مجھے اْس وقت اندازہ ہوا کہ ہر عورت کو اپنی زندگی میں مرد کی ضرورت ہوتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved