امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا، چوہدری نثار

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ہے،آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔چکری میں حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہاکہ میری خدمت کے نشان حلقہ میں ہر جگہ موجود ہیں، میرے حمایتیوں کو میرے لئے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے،اگر مجھے عہدے ہی چاہیے ہوتے تو جس دور میں جوبھی عہدہ کہتا مجھے ملتا مگرمیں نے کبھی اپنے ضمیر اور کردار کا سودا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا کل بھی موقف تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے کھڑا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں اور ہر جمعے نئی بارات سجا لیتے ہیں،میں حلقہ کے عوام کی دعائوں، ووٹ اورسپورٹ سے منتخب ہو کر پاکستان اور اس حلقے کی پسماندگی کو دور کروں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved