امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کرانے کی اجازت دے دی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔

چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس دے دی گئی ہے۔عدالت نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دی اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس میاں گل حسن نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب،درخواست گزار کا وقارملحوظِ خاطررکھا جائے، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلا سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپ کے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved