اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حالیہ پریکٹس میچ کے دوران بابر اعظم جیسے ہی کریز چھوڑتے ہیں تو وکٹ کیپر محمد رضوان انہیں آؤٹ کرنے کیلئے گیند وکٹ پر مار کر امپائر سے آؤٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔بابر اعظم پھر کچھ دیر بعد محمد رضوان کے قریب آنے پر اپنا بیٹ اٹھا کر ان کی طرف بڑھتے ہیں جس پر محمد رضوان بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔