امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ہائیکورٹ کی کازلسٹ سے منسوخ

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری مقدمات کی کاز لسٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے سے متعلق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری عاطف علی کی سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر تھی تاہم اب عدالت نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ کر دی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس درخواست کی سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیا گیا ۔

مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے، قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے علاوہ صحافی جاوید چوہدری، شاہد میتلا، پیمرا اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 6 اکتوبرکو فریقین کو نوٹسز ارسال کیے گئے تھے، فریقین کو 28 نومبر کی سماعت سے 3 دن قبل جواب اور اپنے دفاع میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved