امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان ریلویز نے شمسی توانائی پر منتقل ہونے کی تیاری کرلی

لاہور (این این آئی)پاکستان ریلویز کو اخراجات کو کم کرنے اور دستیاب ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کے لیے شمسی توانائی کے نظام پر منتقل کر نے کی تیاری شروع کر دی گئی ۔پاکستان ریلویز نے آفیشل ایکس ہینڈل پر اعلان کیا ہے کہ وہ نجی شعبے کی مدد سے سولر پینل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس معاملے میں جلد ہی تجاویز طلب کی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز نے مسافروں اور ٹرین ڈرائیوروں کی آسانی کے لیے دو ایپلی کیشنز ، ’ڈیجیٹل ریلوے ڈرائیونگ سسٹم‘ اور ’آر اے بی ٹی اے‘ ایپس بھی لانچ کیں ، جو جدید ترین ٹیکنالوجی اپنانے کا عزم ظاہر کرتی ہیں۔شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کے تحت 40 ملین روپے کی لاگت سے 45 ریلوے اسٹیشنوں اور پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر اور کراچی ڈویڑن کے دفاتر میں سولر پینل لگائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان ریلویز نے پشاور میں 3، راولپنڈی ڈویڑن میں 5 ، لاہور ڈویڑن میں 20، ملتان ڈویڑن میں 4، سکھر ڈویڑن میں 5 ، کوئٹہ ڈویڑن میں 3 اور کراچی ڈویڑن میں 5 پوائنٹس کا انتخاب کیا ہے۔گزشتہ سال اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت بین الاقوامی معیار کے سولر پینل لگائے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved