راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران نوجوان کرکٹرز اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس کے بعد پنڈی اسٹیڈیم انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،پی سی بی منینمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا ء اشرف بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے ۔
اسٹیڈیم انتظامیہ نے وکٹ اٹھا کر لڑکوں کو باہر نکالا ،پنڈی اسٹیڈیم کے منیجر بھی نوجوان کرکٹرز کو باہر نکالتے رہے ۔ نو جوان کرکٹرز نے بتایاکہ ہمیں صبح سے کھڑا کرکے رکھا گیا تھا، بتایا گیا تھا کہ قومی کرکٹرز سے ملاقات ہوگی۔