امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت،ورلڈکپ فائنل کے دوران ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو گلا گھونٹ کر مار دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ورلڈکپ فائنل دیکھتے ہوئے ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا اختتام بھارت کی شکست کے ساتھ ہوا جس میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو باآسانی شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کی شکست کے ساتھ ہی جہاں ملک بھر میں صف ماتم بچھ گئی وہیں کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رپورٹ ہوئے جس میں 2 نوجوانوں نے ٹیم کے ہارنے پر خودکشی کی جب کہ اب ایک حالیہ رپورٹ میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کان پور میں پیش آیا جہاں گنیش پرساد نامی شخص گھر پر ورلڈکپ کا فائنل دیکھ رہا تھا کہ اس دوران اس کے بیٹے دیپک نے باپ سے پہلے کھانا بنانے کی درخواست کی جس پر باپ نے انکار کیا تو بیٹے نے ٹی وی بند کردیا۔

بیٹے کے ٹی وی بند کرنے پر باپ بیٹے کی تکرار ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر باپ نے موبائل فون چارجر کے تار سے بیٹے کا گلا گھونٹ دیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم اس وقت شراب کے نشے میں تھا، پولیس کو ملزم کے پڑوسیوں نے اطلاع دی تھی، پولیس جب پہنچی تو نوجوان کی لاش سیڑھیوں پر پڑی تھی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ے مطابق ملزم کی بیوی گزشتہ ہفتے ہی مار پیٹ کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved