امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

لاہور (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے،کھلاڑی کی ہونے والی دلہنیا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔تفصیلات کیم طابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز و تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں انمول محمود نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری رنگ کا نفیس کام کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹوگرافر اور ایونٹ پلینر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی۔کھلاڑی کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے، جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی انمول محمود سے ہو رہی ہے۔اسٹار کرکٹر دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شا دی کی تقریبات کی وجہ سے امام الحق کی کیمپ میں شرکت غیر یقینی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved