موغادیشو(این این آئی)صومالیہ حکام نے اطلاع دی ہے کہ بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے 50 افراد کی جانیں لے لی ہیں اور تقریبا 700,000 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے، جب کہ خدشہ ہے کہ متوقع شدید بارشوں کے نتیجے میں صورت حال مزید خراب ہو جائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمود معلم عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب کی قدرت آفت کے نتیجے میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 68,7235 افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 21 اور 24 نومبر کے درمیان متوقع بارشوں سے مزید سیلاب آسکتے ہیں جو موت اور تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔