کراچی (این این آئی) اداکارہ صبا قمر کے دفاع میں پاکستانی میڈیا پرسنیلٹی راحیل را سامنے آ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راحیل را نے صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خلیل الرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ عورت کو اس کے لباس کی بجائے اس کی کامیابی، ذہانت و کردار سے پہچاننے کی کوشش کریں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ چیزوں کو سطح سے دیکھنے سے گریز کریں، اگر کسی کا لباس نہیں پسند تو اسے نہ دیکھیں، دوسروں پر احسان کریں، اپنے کام سے کام اور اپنے نظریات اپنے پاس رکھیں کیونکہ آپ کی تنگ نظریئے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔راحیل کے جواب پر صبا قمر نے بھی انسٹا پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اپنا ردِ عمل صرف ایموجی سے دیااور بتایا کہ سوشل میڈیا پر جاری یہ پوسٹس دیکھ کر انجوائے کر رہی ہیں۔انہوں نے دفاع کرنے پر راحیل را کا شکریہ ادا کیا ہے۔