امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی میں کروڑوں کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ملوث نکلے

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں تاجر کے گھر پر 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم براہ راست ڈکیتی میں ملوث نکلی، ڈی ایس پی کو جرائم میں ملوث ہونے پر قصوروار قرار دے دیا گیا جبکہ ایس ایس پی ساتھ اور ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اورنگی ٹائون میں تاجر کے گھر میں 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی اور 80 تولہ سونا لوٹنے میں ضلع سائوتھ پولیس کے افسران کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ڈی آئی جی ویسٹ کی رپورٹ میں ایس ایس پی سائوتھ عمران قریشی اورزیر تربیت ڈی ایس پی عمیرطارق قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی ساتھ عمران قریشی اور ڈی ایس پی عمیر طارق کو معطل کردیا گیا۔

ضلع سائوتھ پولیس کے ملوث ہونے کی رپورٹ کے بعد ملزمان پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ڈی آئی جی آفس سائوتھ میں منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں، 34 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس زیرتربیت ڈی ایس پی عمیر طارق اور دیگر اہلکاروں نے ڈکیتی کی،

یونیفارم میں ملبوس 2 اہلکاروں اور 5 پرائیوٹ افراد نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے، 70 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹا اور اور 70 تولے سونا اسکول بیگ میں رکھ کر ڈی ایس پی دفتر لے جایا گیا، ڈکیتی کے وقت زیر تربیت ڈی ایس پی خود گھر کے باہر موجود تھے۔رپورٹ میں ڈی ایس پی نے بیان دیا کہ ایس ایس پی عمران قریشی کی جانب سے بھیجے گئے مخبروں کی اطلاع پر چھاپہ مارا، گھر کے اندر چھاپے کو ایس ایس پی سائوتھ کے دیے پرائیوٹ افراد لیڈ کررہے تھے۔

اورنگی ٹائون میں 19 نومبر کو پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان کی ڈکیتی کے واقعے میں متاثرہ فیملی کو ڈی آئی جی آفس میں متاثرہ خاندان اور مبینہ ملزم اہلکاروں سے تفتیش کے بعد اہل خانہ کو 70 فیصد سامان لوٹا دیا۔دوسری جانب رپورٹ میں کچھ اہلکاروں کو کلین چٹ بھی دی گئی ہے، انکوائری میں کلین چٹ ملنے والے اہلکار افسران کا حکم مان رہے تھے جبکہ رپورٹ میں شاہین فورس کے اہلکاروں کو کلین شیٹ دی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved