اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا معاملہ،پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 7 دسمبر کو متوقع ہے جس میں پاکستان سے معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی، قسط 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ جائزے کے تحت ملے گی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ 15 نومبر ہو ہوا تھا، اقتصادی جائزہ میں آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔