ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے سامنے آنے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں گذشتہ دس سالوں کے دوران یعنی 2013 سے 2022 کے درمیان ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی سڑکوں پر گذشتہ سال 4,555 اموات ہوئیں جب کہ 24,000 سے زائد زخمی ریکارڈ کیے گئے۔ جب کہ 2013 کے دوران 7,000 سے زیادہ اموات اور 39,000 زخمی ریکارڈ کیے گئے تھے۔
سعودی عرب نیٹریفک حادثات اوران میں ہونے والی اموات کی شرح کم کرنے وژن 2030 کیلیے بھی اہداف مقرر کررکھت ہیں۔ سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا ہدف ہے اور سعودی عرب اس عالمی ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے۔ سعودی عرب ٹریفک حادثات کے عالمی تناسب سے صرف دس فی صد کی دوری پر ہے۔یہ پیش رفت وژن2030کے اہداف کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی ٹریفک سفیٹی کمیٹی نے سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔جن سے ٹریفک حادثات اور اموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔