امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا،بلاول بھٹو زر داری

دیر بالا (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا حل نہیں نکالا جا سکتا]نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا نواسہ اور شہید بے نظیر کا بیٹا ہوں، ہماری مخالف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے، دوسری جماعتوں کا ارادہ نہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقصد ایک ہی ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر اپنا ذاتی حساب لینا چاہتی ہے، پتہ نہیں ن لیگ کس کس سے حساب لے گی، دوسری جماعتوں کا ارادہ نہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فروری میں برف باری ہو گی الیکشن آگے کر دیں، الیکشن گرمی میں ہوں یا سردی میں، جیالے ہر وقت تیار ہوتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved