امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہیے تھا،پرویز الٰہی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیرِ اعظم تھے تو اس وقت خاور مانیکا کو انٹر ویو دینا چاہیے تھا، خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہیے تھا۔پولیس سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لے کر اسلام آباد پہنچی،

پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی، یہ دونوں لاڈلے ہیں، گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں، ان دونوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کس منہ سے عوام سے ووٹ لیں گے، سرکاری دفاتر سیاسی کام کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، لاہور میں بھی یہی ہو رہا ہے، پولیس اور انتظامیہ ان کے لیے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔سابق وزیرِ اعلی پنجاب نے کہاکہ شیڈول آئے گا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آ جائیں گے، ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں، چیف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دے، جلسے کرنے دیں، ہمارا کپتان بھی تگڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل ہی آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی میری ملاقات نہیں ہوئی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہو سکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنے گا، بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہو گا، ہماری انتخابی مہم کو نہیں روک سکتے، کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کر لے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved