امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ ہائیکورٹ کا ماڈرن ڈیوائسز کی مدد سے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کا حکم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ، وفاقی حکومت اور دیگر سے 15 دسمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں 15 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ آئی جی سندھ کو بتائیں لاپتہ افراد کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسران کے غیر ضروری تبادلے نہ کریں،

جدید دور میں روایتی طریقے کار کے بجائے ماڈرن ڈیوائسز کی مدد سے لاپتہ افراد کا سراغ لگائیں، آج کل ماڈرن ڈیوائسز کا دور ہے ہر طرح سے جائزہ لیا جا سکتا ہے، لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری مشتاق کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا اور اس کی ذاتی دشمنی بھی تھی، جب شہری غائب ہوا تو ایم کیو ایم، ایم کیو ایم حقیقی اور لیاری گینگ وار میں لڑائی چل رہی تھی، مشتاق پر مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے۔عدالت نے حکم دیا کہ ابھی تو تلاش کریں، ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری لیں، معلوم کریں کہاں گیا؟

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved