لاہور ( این این آئی)قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے مجرم کو لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا۔جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی،
مجرم کے خلاف تھانہ جڑانوالہ میں 2018 ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے شہری ابوبکر کو ذاتی رنجش میں فائرنگ کرکے قتل کیا، تاہم عدالت نے ریلیف دیتے ہوئے سزائے موت کے مجرم ابوبکر کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔