اسلام آباد (این این آئی)بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے، بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا،اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریبا 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔