امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے، حریم شاہ کا طنز

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر طنزیہ وار کردیا۔شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر)پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیا۔

نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بیحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے، انہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔بھارتی وزیراعظم کی پوسٹ پر ردعمل دینے کے بعد حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکائونٹ پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی۔

تصویر میں بھارتی کرکٹر میگا ایونٹ کا فائنل ہارنے کے بعد گرائونڈ میں منہ چھپائے لیٹا ہوا ہے جبکہ انوشکا شرما منہ لٹکائے صدمے میں بیٹھی ہیں۔حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم پاکستانی قوم بے شرم بھارت کو زندگی بھر کے لیے سبق سیکھانے پر آسٹریلیا کے شکرگزار ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved