امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ماضی کو یاد کر کے مجھے بار بار رونا پسند نہیں،اداکارہ متھیرا

لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ زندگی میں بہت کچھ ہو چکا لیکن ماضی کو یاد کر کے مجھے بار بار رونا پسند نہیں۔حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ریلیشن شپ کے علاوہ زندگی میں پیش آنے والے نشیب و فراز کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ زندگی میں نہیں رہے ان کے بارے میں بات بھی کیوں کی جائے، میرے ساتھ زندگی میں بہت کچھ ہو چکا ہے مگر مجھے اس پر بار بار رونا پسند نہیں۔متھیرا نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے شدید نفرت ہے جو ایک ہی بات کو بار بار دہراتے ہیں، جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ خدا ہوتا ہے، میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے گناہ کئے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں جہنم میں جاؤں گی۔

بچوں کی تربیت سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے تین بیٹے ہیں، ہمیشہ کہتی ہوں کہ لڑکوں کو زیادہ اچھی تربیت دینی چاہیے، میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں پر زبردستی نہیں کرنی چاہیے، انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے، ان کے اندر احساس پیدا کریں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے اخراجات کہاں جا رہے اور کہاں سے آرہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved