امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ ہائی کورٹ، تفتیشی افسران کو لاپتہ کرنیوالے ملزمان کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران تفتیشی افسران پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو شہریوں کو لاپتہ کرنے والے ملزمان کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ افسر کوتاہی برتنے میں پایا گیا اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

پیرکولاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا سراغ لگانے میں کوتاہی برتنے والے تفتیشی افسر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔سرکاری وکیل نے موقف پیش کیا کہ اورنگی ٹائون سے لاپتہ ظفر کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، اب تک 9 جے آئی ٹیز اور 2صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہوئے۔جسٹس نعمت اللہ نے ریماکس دیئے کہ تفتیشی افسران کو شہریوں کو لاپتہ کرنے والے ملزمان کی فہرست میں شامل کر لیں،

ہمیں ایک ایک دن کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے، تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوئیں تو عدالت سمجھے گی یہ بھی شریکِ جرم ہیں، عدالت سمجھے گی تفتیشی افسران نے بھی شہریوں کو لاپتہ کرنے میں مدد کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ایک مہینے کا وقت دیا تھا آج کیا کر کے لائے ہو؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ پہلے والے تفتیشی افسر کا تبادلہ ہو گیا ہے کچھ دن پہلے تحقیقات میرے سپرد کی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ جو جو تحقیقات ہو چکی تھیں وہ تو ریکارڈ پر ہوں گی؟ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر اور دیگر اداروں سے 18 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی اور وفاقی و صوبائی حکومت کو تازہ رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved