ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 240 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے روہت شرما 47، ویرات کوہلی 54 اور کے ایل راہول 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ 137 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر سکور پورا کر لیا، اس طرح ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا نے جیت لیا۔