امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شکیب الحسن نے سیاست میں بھی قدم رکھ دیا، 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا اور ان کی جانب سے حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔بنگلادیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 3 حلقوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔

بنگلادیشی کپتان نے عوامی لیگ کے دفتر سے ہفتہ کی صبح فارم حاصل کیا، چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم جو عوامی لیگ کے لیے ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے، انہوں نے کرکٹر کے سیاست میں آنے کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق شکیب کے اہلخانہ کی جانب سے نامزدگی فارم بھی جمع کرائے گئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں بھی شکیب الحسن کے حصہ لینے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن انہوں نے اس وقت سیاست میں آنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔

دوسری جانب عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل بہاالدین نسیم نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ شکیب نے ہفتے کے روز پارٹی سے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لیے نامزدگی فارم لیے۔انہوں نے آل رانڈر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں حکمران جماعت کے پارلیمانی بورڈ سے شکیب کی امیدواری کی تصدیق کرنا ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved