امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی میں بائیو مکینکل انجینئر صہیب نثار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا

کراچی(این این آئی)کراچی میں بائیو مکینکل انجینئر صہیب نثار کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق بائیو مکینکل انجینئر صہیب نثار کا قاتل اسی کا دوست نکلا، سچل میں صہیب کو قریبی دوست اور پارٹنر نے قتل کیا۔سچل پولیس نے سومار گوٹھ میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم نے کمرے میں خود کو بند کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عاصم کا صہیب نثار کے ساتھ کاروباری لین دین تھا، ملزم عاصم صہیب کو قتل کرکے گاڑی لے گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کو ملزم عاصم کے گھر سے اسلحہ بھی ملا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ملزم عاصم کی گاڑی پارک کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، انجینئر صہیب نثار کا قاتل سی سی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم مقتول صہیب کی گاڑی موقع سے لے گیا تھا، ملزم نے گاڑی دوسری جگہ کھڑی کی جو کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، کار پارکنگ کی سی سی ٹی وی کی وجہ سے ملزم پکڑا گیا۔ملزم مقتول کو قتل کرکے اس کی گاڑی چھین کر فرار ہوا تھا، ملزم عاصم مقتول کا بچپن کا دوست تھا، عاصم اور صہیب کا ڈھائی سے تین کروڑ روپے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق صہیب نثار کا شاطر قاتل عاصم نا صرف جنازے میں بھی شریک رہا بلکہ قتل کے بعد پہلے روز سچل تھانے میں بھی آیا تھا جنازے کے بعد بھی فیملی سے ملتا رہا تھا، پولیس حکام نے ملزم عاصم کے کمرے سے بیگ لیپ ٹاپ اور مقتول صہیب کا دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دوسری ٹیم نے مقتول کی گاڑی بھی برآمد کرلی ہے، خودکشی کرنے والے ملزم عاصم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی پولیس کو کمرے سے پستول اور چلا ہوا ایک خول ملا ہے جس کے بعد مذید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ سچل کے علاقے میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر صہیب ناصر نامی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اس سے نقدی، موبائل، گاڑی چھین پر فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کی فائرنگ سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول صہیب ناصر بائیو مکینکل انجینئر اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جو اپنے گھر کا واحد سہارا بھی تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved